سندھ حکومت نے
برسات کے بعد سیلابی صورتحال کے بعد
سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس
مبارک کی تقریب منسوخ کردی
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر
میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر اس سال عرس مبارک کی سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری
تقریبات کے بجائے صرف حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر
سے ان کی آخری آرامگاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔