دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی
کے بریکڈاون کے بعدبیک پریشر سے باہتر انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے بریک ڈاون سے پائپ لائن پھٹنے
کے بعد ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے۔
ترجمان
واٹر بورڈ حکام کےمطابق لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا
ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کام مکمل کرلیں گے۔
لائن متاثر ہونے سے ایک پمپ بند کردیا ہے۔
شہر
کو پانی کی فراہمی متبادل پمپ سے معمول کے مطابق جاری ہے۔