ایم کیوایم کی بڑ ی وکٹ گرنے کا خطرہ

عرفان علی عرفان علی

ایم کیوایم  کی بڑ ی وکٹ گرنے کا خطرہ

ایم کیوایم  کی بڑ ی وکٹ گرنے کا خطرہ۔پارٹی سے ناراض  سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور ہفتہ کو اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ایم کیوایم کے  سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ  ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران  تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اور تحریک انصاف سے متعلق انکشافات  کریں گے۔ ایم کیو ایم کی  مالی معاونت میں سہیل منصور کا اہم ترین کردار ہے۔ انہوں نے کچھ عرصے پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے استعفعی دے دیا تھا۔ سہیل منصور پر ایف آئی اے نے مالی دہشت گردی کا مقدمہ بھی قائم کیا تھا۔وہ دوہزار گیارہ میں  ملک  میں سب سے زیادہ  ٹیکس جمع کرانے والے شہری تھے۔