کراچی میں مصطفیٰ عامر اغواء اور قتل کیس میں اہم انکشافات۔گرفتار ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر سے قبل دیگر افراد کو بھی تشدد بنا یا تھا۔
تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے ملزم ارمغان نے کا اپنے کال سینٹر کے اسٹاف بشمول خواتین پر بھی متعدد بار تشدد کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کےمطابق مصطفیٰ عامر سے چند روز قبل بھی اس نے ایک نوجوان کو اپنےبنگلے میں باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم گزشتہ تین ماہ سے کال سینٹر کا غیر قانونی کام نہ چلنے پر بھی مشتعل تھا۔ وہ کال سینٹر نہ چلنے پر اپنے اسٹاف پر بھی شک کرتا اور بدتمیزی سے پیش آتا تھا۔ملزم ارمغان کی غیر قانونی کال سینٹر سے ماہانہ آمدنی لگ بھگ ساڑھے تین سے چار کروڑ روپےتک تھی۔
۔