مارٹن ڈاؤ ٹیک ڈے، مصنوعی ذہانت کی انقلابی طاقت کو اجاگر کیا گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

مارٹن ڈاؤ ٹیک ڈے، مصنوعی ذہانت کی انقلابی طاقت کو اجاگر کیا گیا

مارٹن ڈاؤ ٹیک ڈے، مصنوعی ذہانت کی انقلابی طاقت کو اجاگر کیا گیا

کراچی، 2025: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تبدیلی کی صلاحیت کو ٹیک ڈے کے موقع پر اجاگر کیا گیا، جس کا عنوان ”اے آئی ایم (مارٹن ڈاؤ کے لیے مصنوعی ذہانت)“ تھا۔ پاکستان کے چھٹے سب سے بڑے فارماسیوٹیکل گروپ مارٹن ڈاؤ گروپ کی جانب سے منعقد ہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھا، جس میں SAP، سیلز فورس، مائیکرو سافٹ اور PwC کے ماہرین نے بہترین آپریشنل کارکردگی، صارفین کی خدمات میں اضافہ، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور فن ٹیک کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں کاروباری تبدیلی کے لیے مصنوعی ذہانت کو اپنانے کے بارے میں سی ایکس او پینل مباحثہ بھی ہوا، جس میں ethical AI کی اہمیت اور سکیورٹی کے معاملات کو اجاگر کیا گیا۔ ایونٹ میں معروف بینکاروں، فن ٹیک پروفیشنلز، تعلیمی اداروں کے ڈین اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

مارٹن ڈاؤ گروپ کے چیئرمین علی اکھائی نے کہا کہ موجودہ دور اور مستقبل اُنہی لوگوں کا ہے جو تبدیلی کو اپنانے، جدت لانے اور اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہیں۔ بطور فرد اور ادارہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرنا ہوگا۔

مارٹن ڈاؤ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید غلام محمد نے اس موقع پر مارٹن ڈاؤ گروپ کے کارپوریٹ وژن اور مستقبل کی سمت پیش کی۔

تقریب میں مارٹن ڈاؤ کے گروپ چیف انفارمیشن آفیسر اجلال جعفری نے ادارے کی مصنوعی ذہانت (AI) کی حکمت عملی اور روڈ میپ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن ڈاؤ میں ہم مصنوعی ذہانت کو بامعنی تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اپنے AI روڈ میپ کے ساتھ ہم نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، تاکہ زیادہ اسمارٹ اور متوازن مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے گی، جہاں ٹیکنالوجی بہتر فیصلوں اور مستحکم نتائج کے حصول میں مددگار ثابت ہو اور پوری انڈسٹری پر اس کے مؤثر اثرات مرتب ہوں۔

معزز مقررین اور پینلسٹس میں SAP کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد، فرحان ابراہیم چوہدری، ہیڈ آف سیلز، پاکستان اینڈ رُو ایشیا، سیلز فورس؛  جبران جمشید، کنٹری پرنسپل آفیسر، مائیکروسافٹ؛ اظفر احسن، چیئرمین نٹ شیل گروپ؛  سعد کالیا، پارٹنر، اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی و دیگر شامل تھے۔ تقاریر اور مباحثوں کا محور کاروباری طریقہ کار، صارفین سے تعلقات، فِن ٹیک، پیداواری صلاحیت اور کاروبار کے حوالے سے اے آئی کے مختلف پہلوتھے۔

مارٹن ڈاؤ نے TallyMarks Consulting (TMC) کے ساتھ ''Rise with SAP'' اور Integration Experts کے ساتھ کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) سیلز فورس کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں پر بالترتیب ٹی ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب اور انٹیگریشن ایکسپرٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی و سی ای او عمیر اعظم نے دستخط کیے۔

ہیلتھ کیئر اور آپریشنل ایکسیلینس کو بہتر بنانے کے وژن کے تحت مارٹن ڈاؤ گروپ جدت، اسٹریٹجک شراکت داری اور مستقبل سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں بامعنی پیش رفت کے لیے پُرعزم ہے۔