کراچی پولیس میں ایک اہلکار ایسا بھی جس نے فلمی ہیرو جیسی باڈی بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی پولیس میں ایک اہلکار ایسا بھی جس نے فلمی ہیرو جیسی باڈی بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

کراچی پولیس میں ایک اہلکار ایسا بھی جس نے فلمی ہیرو جیسی باڈی بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔بڑی توند سے تنگ آکر اسمارٹنس کی طرف سفر کرنے والے اس پولیس اہلکار سے ملوارہے ہیں

  سولہ کا ڈولا اور چھیالیس کی چھاتی۔۔۔جِم میں جم کر ورزش کرتے یہ ہیں کراچی پولیس کےجوان سجاد ابڑو۔۔۔جن پر  سلم اور اسمارٹ بننے کی دُھن سوار ہوئی تو وزن گھٹانے میں دن رات ایک کر ڈالا

ڈیڑھ سال کے عرصہ میں سخت محنت مشقت کے بعد تیس کلو وزن کم کرکے سجاد ابڑو نے سب کو حیران کر دیاہے ۔۔کہتے ہیں کہ  اب ساتھی اہلکار بھی ان جیسی باڈی بنانا چاہتے ہیں


فلمی ہیرو جیسی باڈی بنانے والے سجاد ابڑو کراچی پولیس کے برق رفتار شعبہ مددگار ون فائیو میں تعینات ہیں۔۔۔کہتے ہیں کہ ڈیوٹی بھی جسمانی اعتبار سے تندرست وتوانا ہونے کا تقاضہ کرتی ہے ۔ جو لوگ پہلے بڑی توند کے طعنے دیتے تھے اب میرے ساتھ سیلفیز بناتے ہیں۔

طنز کے نشتر وں سے  دلبرداشتہ ہوکر زیرو سے ہیرو بننے والے سجاد ابڑو  اب پُراعتماد نظر آتے ہیں۔اب  انہوں نے  اپنی نظر تن سازی کا مقابلہ جیتنے پر مرکوز  کرلی ہے۔

لگن اگر سچی ہو تو محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔یہ بات سچ ثابت کر دکھائی ہے کراچی پولیس کے جوان سجاد ابڑو نے۔فلمی۔ہیرو جیسی باڈی بنانے والا یہ جوان دوران ڈیوٹی بھی ہیرو جیسا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔