سندھ حکومت نے صوبے میں رواں سال چھوٹے کاشتکاروں کے لئے پیپلزہاری کارڈ لانے کا فیصلہ کرلیا


سندھ حکومت نے صوبے میں رواں سال چھوٹے کاشتکاروں کے لئے پیپلزہاری کارڈ لانے کا فیصلہ کرلیا

 

سندھ حکومت نے صوبے میں رواں سال چھوٹے کاشتکاروں کے لئے پیپلزہاری کارڈ لانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر ذراعت راہو اسماعیل کا کہنا تھا سندھ حکومت اسی سال ایک ملین کاشتکاروں کی رجسٹریشن شروع کریگی اور پیپلزہاری کارڈ پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔


سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا  وفاقی حکومت نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ۔۔۔  زراعت کو تباہ کرنے میں وفاقی حکومت کا بڑا ہاتھ ہے  ۔۔۔۔  وفاقی حکومت دعوی کرتی ہے کہ زراعت ان کی ترجیح ہے, جی ڈی پی میں زراعت کا شیئر 19 فیصد سے زائد ہے.ملکی تاریخ میں یوریا کی قیمت میں سب سے زیادہ اس دور میں اضافہ ہوا ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا ,ٹڈی دل, قحط اور بارشوں کے دوران وفاقی حکومت نے سندھ کی کوئی مدد نہیں کی۔محکمہ زراعت سندھ کی 108 اور وفاقی حکومت کی صرف 8 ٹیموں نےٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے کام کیا۔


اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ اگر ملک میں 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی زیادہ پیداوار ہوئی ہے تو 40 لاکھ ٹن گندم باہر سے کیوں منگوائی جارہی ہے۔وفاقی حکومت قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔