سینیٹ میں سندھ اسمبلی کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

عرفان علی عرفان علی

سینیٹ میں سندھ اسمبلی کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب   کے لئے پولنگ جاری

سینیٹ میں سندھ اسمبلی کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب   کے لئے پولنگ جاری۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت متعدد ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ ان نشستوں پر  پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مدمقابل ہیں۔

سینیٹ میں سندھ اسمبلی کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب   کے لئے  سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صبح نو بجے  پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت  متعدد ارکان نے  اپنے ووٹ کاسٹ کردیئے۔ پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی  کی طرف سے اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو امیدوار ہیں۔سنی اتحاد کونسل  نے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل  کو میدان میں اتارا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ایک  سو سولہ اور  نو آزاد امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔