سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 13جانیں لے لیں۔مزید 393افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں 7ہزار497 افراد کی جان جاچکی ہے۔
4لاکھ61ہزار980افراد میں کورونا وائرس کی
تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر
530مریضوں کی حالت تشویش ناک اور
37وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 60افراد میں
کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ
24کیسزضلع شرقی ، کورنگی میں 17،ضلع وسطی
میں 8 اور سب سے کم 4کیسز
ملیرسےسامنے آئے۔ شہر میں اب تک 3 لاکھ526افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
ہوچکی ہے۔