سندھ میں
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سولہ
اضلاع میں 15 جنوری کو ووٹنگ ہورہی
ہے شہری علاقوں کے ووٹرز بلدیاتی نمائندوں
کے انتخاب کی لیے دو ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ دیہی علاقوں کےووٹرز تین ووٹ کاسٹ کریں
گے ۔
بلدیاتی
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 ڈویژنزمیں ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق
رائے دہی استعمال کریں گے ۔
الیکشن والے دن دیہی
علاقوں میں ووٹرز کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد تین بیلٹ پیپرز دئے جائیں گے ،،، دیہی
علاقوں کے ووٹرز ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین
وائس چیئرمین اورجنرل کونسلر کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے ،،، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کو
ووٹ ڈالنے کے لیے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپرہوگا،،،چیئرمین اور وائس چیئرمین کےلیے بیلٹ پیپر ہراجبکہ جنرل
کونسلرکو وائٹ بیلٹ پیپر کے ذریعے منتخب کیا
جائےگا ،،،
شہری علاقوں
کے ووٹرزکوشناختی کارڈ پردوبیلٹ پیپرز دئے جائیں گے،،،شہری علاقوں میں ووٹرز چیئرمین ،
وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کے لیے
ووٹ کاسٹ کریں گے ،،، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا بیلٹ پیپر ہرا جبکہ جنرل کونسلر کا بیلٹ پیپر
سفید ہوگا ،،،
ووٹرز اپنا
اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں گے ،زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول
ہوگا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی
،قومی شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز قبول نہیں ہوگی
پولنگ آفیسر اصل قومی شناختی کارڈ اور انتخابی
فہرست میں درج تفصیلات چیک کرےگا،،، ووٹرکا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز سے
پولنگ ایجنٹس کو پکارا جائےگا اور انتخابی
فہرست سے آپ کا نام کاٹ دیا جائےگا اس کے
بعد انتخابی فہرست پر آپ کے نام کے سامنے آپ کے انگھوٹے کا نشان لیا جائےگا اور
آپ کے انگھوٹے کا ناخن کے جوڑپر انمٹ سیاہی
کا نشان لگادیا