کراچی میں ناظم آباد مجاہد کالونی کے مکینوں کا انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف احتجاج۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں  ناظم آباد مجاہد کالونی کے مکینوں کا  انسداد تجاوزات آپریشن  کے خلاف احتجاج۔

کراچی میں  ناظم آباد مجاہد کالونی کے مکینوں کا  انسداد تجاوزات آپریشن  کے خلاف احتجاج۔

 میٹرک بورڈ آفس سے ناظم آباد کی سڑک بند ہوگئی۔

 اطراف کے علاقوں میں بھی  ٹریفک جام۔ شہریوں  کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ناظم آباد مجاہد کالونی کے مکین کے ڈی اے کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف سڑک پر نکل آئے۔

میٹرک بورڈ آفس سے ناظم آباد کی سڑک کے دونوں ٹریک بند کردیئے۔ احتجاج کے باعث ناظم آباد، عباسی شہید اسپتال اور کے ڈی اے چورنگی کے اطراف بدترین ٹریفک  جام ہوگیا۔

 گرین لائن  انتظامیہ کےمطابق مشتعل شہریوں نے گرین لائن کے روٹ کو بھی بند کر دیا ۔

صورتحال کے پیش نظر  بس سروس کو  عارضی طور پر معطل کردیا  گیا ہے۔

 بعد میں مظاہرین نے پولیس اور رینجرز سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم  اور سڑک کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا۔