سندھ حکومت کا صوبے میں لمپی اسکن ڈیزیز
سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ۔ متاثرہ علاقوں سے
جانوروں کی نقل و حرکت کو بھی روکا جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت مویشیوں
میں پھیلنے والی لمپی اسکن ڈزیز پر اجلاس ہوا۔ سیکریٹری لائیو اسٹاک اور دیگر حکام شریک ہوئے۔محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے حکام
نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 20 ہزار 250 جانوروں میں یہ بیماری پائی گئی ہے۔ لمپی
اسکن ڈیزیز سے اب تک 54 جانوروں کی
اموات ہوئی ہے۔ جانوروں میں اموات کا تناسب 0.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔صوبے بھر میں
4751 جانور بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد
صحت یاب ہوچکے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو لمپی اسکن سے متاثرہ علاقوں میں
جانوروں کی ویکسی نیشن کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف سیکریٹری نے کہا جانوروں کی ویکیس
نیشن کے ساتھ جلد کی دیگر دوائیں بھی جانوروں کو لگائی جائیں گی۔ متاثرہ جانوروں
کے علاج کے سلسلے میں ادویات کی فراہمی بھی
یقینی بنائی جائے۔ متاثرہ علاقوں سے جانوروں کی نقل و حرکت کو بھی روکا
جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ
جانوروں سے یہ بیماری انسانوں میں
منتقل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔