کراچی کے پوش علاقے گذری میں
ڈاکو اسلحے کے زور پر ڈاکٹر کے گھر کا صفایا
کر گئے۔۔۔ملزموں نے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 26 لاکھ روپے پاکستانی مالیت
کی غیر ملکی کرنسی لوٹ لی
گذری کے علا قے ڈیفنس فیز 4
میں گاڑی پہ سوار ہو کر آنے والے 5 ڈاکؤوں مین سے 4 ملزم بنگلے میں داخل
ہوئے اور مبینہ طور پر اہلخانہ کو یرغمال بنانے کے بعد گھر میں موجود 11ہزار
پاؤنڈز لوٹ لئے ، پولیس کے مطابق لوٹی گئی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں
26لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزموں کی تعداد 5 تھی جو گاڑی میں سوار
ہوکر آئے تھے،پولیس حکام کے مطابق ملزموں
نے ایس آئی یوٹی سے وابستہ ڈاکٹر کے بنگلے میں واردات کی اور بنگلے کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے
ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔