سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹی فیکشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق فوری کیاجائےگا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹی فیکشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنی ہونگے