کراچی ،نزاہت خان
سندھ حکومت نے این سی اوسی کےفیصلے پر عمل درآمد کا آغاز
کرتے ہوئے مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی
قرار دے دیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اب سے بین
الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والےمسافروں کےکورونا سرٹیفکیٹ
چیک کیے جائیں گے۔
اب سے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن
کے ساتھ ہی سفر کرسکیں گے،،،اویس قادر شاہ نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست
ہے کہ وہ کورونا ویکسنیشن کراکر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں،، صوبائی وزیر
نے دیگر صوبوں سے سندھ آنےوالے تمام مسافروں کو کوروناسرٹیفکیٹ ساتھ لانےکی ہدایت
کی ہے۔ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کا کہا گیا
ہے۔سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔