جہان زیب گبول
صادق آباد کے نواحی علاقہ بھونگ شریف میں گزشتہ دنوں ہونے
والے مذہبی فرقہ وارانہ فسادات کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے
مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ کمشنر بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او
بہاولپور زبیر احمد دریشک کا دورہ بھونگ شریف۔

تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقہ بھونگ شریف میں گزشتہ دنوں ہونے والے مذہبی فرقہ وارانہ فسادات کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ کمشنر بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک کا بھونگ کا دورہ۔

اس دوران انہوں نے متاثرہ مندر کا بھی دورہ کیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرہ مندر کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہندو رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ آئین پاکستان کے مطابق پاکستانی اقلیتیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزاد ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بھی دورہ بھونگ شریف میں ان کے ہمراہ تھے۔