سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں تھانوں کےاطراف اوراحاطوں میں کاروباری سرگرمیاں فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

 ریمارکس دیئے  اگر کسی نے حکم امتاع حاصل کر رکھا ہے، تو عدالت سے رجوع کر کے ختم کرائیں۔

 نجی زمینوں پرپولیس چوکیوں اورتھانوں کی موجود گی کے معاملے پر  آئی جی سندھ نے  رپورٹ جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  نجی زمینوں پرپولیس چوکیوں اورتھانوں کی موجود گی کےحوالےسے درخواست کی سماعت ہوئی۔

آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا صوبے کے سولہ  اضلاع  کے بتیس مقامات  پر محکمہ پولیس کی  انیس  سو بیس  جائیدادیں ہیں۔متعلقہ افراد کو نوٹس دیا تھا۔ انہوں نے مختلف عدالتوں سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا  تھانوں کی زمین پر  جو کاروباری سرگرمیاں ہورہی ہیں ،،وہ غیر قانونی ہیں۔ جن دکانوں کو لیز پر دیا گیا تھا،،

وہ منسوخ کردی گئی ہیں۔ عدالت نے  کہا لیز منسوخ ہوچکی ہے ،،تو فوری قبضہ ختم کرائیں۔

 نجی زمینوں پرپولیس چوکیوں اورتھانوں کی موجود گی  سے متعلق  آئی جی سندھ نےکہا  ان کی تعیناتی ابھی ہوئی ہے۔

 ہمیں  رپورٹ ملی ہےاس حوالےسے۔اس معاملےپرکام کررہےہیں ،ہمیں وقت دیا جائے۔عدالت میں جلد پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں گے۔