سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی


سپریم کورٹ نے دو لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت کے مطابق ملزم سے 80 ہزار ریال کی رقم برآمد کی گئی ہے، جو جرم کی تصدیق کرتا ہے۔


جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ شخص اپنی جان بچانے کے لیے مزاحمت نہیں کرتا، اور ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے، اس لیے اس کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔


جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، اگر دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ شواہد کی روشنی میں ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔