سندھ حکومت نے سیلاب سے جانبحق افراد کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت نے سیلاب سے جانبحق افراد کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے سیلاب سے جانبحق افراد کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ سیلاب سے جن متاثرین کے گھر گرے ہیں ان کو گھر بھی سندھ حکومت بنا کر دیگی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کو ڈبویا گیا ہے یہ تاثر دینا غلط ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کا کام جاری رہے گا۔

سندھ حکومت نے سیلاب سے جانبحق افراد کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ جن سیلاب زدگان کے گھر گر گئے وہ گھر بھی سندھ حکومت بنا کردیگی۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اب تک 3 اعشاریہ 14 ملین افراد کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ این جی اوز سے پانی کے نکاس میں مدد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی سندھ کا گھر بھی سیلاب میں ڈوبا ہے۔ سندھ کو ڈبویا گیا یہ تاثر دینا غلط ہے۔

شرجیل میمن نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کے شہیدوں کے لیے دعا گو ہیں۔ شہیدوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔