پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما منظور وسان نے حکومت اور بانی پی ٹی آئی کے لئے رواں سال 2025 بھاری قرار دے دیا
خیرپور میں منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال 2025 بانی پی ٹی آئی کے لئے بھاری رہے گا،
عنقریب بانی پی ٹی آئی خود کہیں گے کہ وہ ہر بات ماننے کے لیے تیار ہیں،
دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خواب پورے نہیں ہونگے،
دریائے سندھ کا پانی سندھ کا پانی ہے، نئی نہروں سے سندھ بنجر ہوجائے گا،
حکومت کے لیے نیا سال ہر لحاظ سے بھاری اور مشکل رہے گا،
حالات سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی مختلف ناموں سے تقسیم ہوسکتی ہے،