سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 20جانیں لے لیں۔


سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 20جانیں لے لیں۔

کراچی،عدنان اطہر 

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 20جانیں لے لیں۔  مزید 1ہزار390افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار 235 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 4لاکھ94ہزار773افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت  کورونا وائرس   سے متاثر  1ہزار339مریضوں کی حالت تشویش ناک اور  105وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 870 افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 257کیسزضلع وسطی میں  ،241کیس ضلع شرقی،   ضلع جنوبی میں 177، ملیر میں 45 کیسز اور  سب سے کم  18کیسز ضلع غربی   سےسامنے آئے۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ73ہزار277افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔