اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 6 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ رقم فوری ضروریات کو پورا کرنے اور امدادی کارروائیوں میں معاونت کیلئے جاری کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کی قیادت پاکستانی حکام کر رہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ اور اس کے مقامی شراکت دار بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کا ایک وفد بدھ کے روز متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور مزید امداد کی ضرورت کا تعین کیا جا سکے۔
یہ اقدام متاثرین کی فوری بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔