کراچی سمیت سندھ بھر میں
بارہ ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل
سواری پر پابندی ہوگی
محکمہ داخلہ سندھ نے بارہ ربیع
الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انیس اکتوبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ خواتین ، بارہ سال سے کم عمر کے بچے، بزرگ شہری،
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار
اور صحافی اس پابندی سے مسثنی ہوں گے۔