کراچی کے علا قے سرجانی ٹاؤن
کے گھر میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے
زیادتی میں ملوث ملزم ساتھی سمیت
پولیس مقابلے میں مارا گیا، متاثرہ
خاندان نے ہلاک ملزم کو شناخت بھی کرلیا
کراچی کے علا قے سرجانی ٹاؤن
بھینس کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزم مارے گئے ،پولیس حکام کے
مطابق ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت پیر
بخش کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ملزم کی
فوری شناخت نہ ہوسکی۔۔۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزموں کی موجودگی کی
اطلاع پر چھاپا مارا گیا تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ہلاک ہونے والے ایک ملزم
نے دو روز قبل سیکٹر سیون اے سرجانی ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی بھی تھی،پولیس کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ خاندان نے
ہلاک ملزم کو شناخت بھی کرلیا ہے،پولیس نے ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور
موٹرسائیکل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔