کراچی میں پیپلز بس سروس کی ایک سو بیس بسیں پہنچ گئی۔

عرفان علی عرفان علی

      کراچی میں پیپلز بس سروس کی ایک سو بیس بسیں پہنچ گئی۔

 کراچی میں پیپلز بس سروس کی ایک سو بیس بسیں پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر کراچی  میں  دو سو چالیس اور  لاڑکانہ میں  دس بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی کے شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت  فراہم کرنے  کیلئے سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کیلئے ایک سو بیس  بسیں چین سے درآمد کی ہیں۔

 ہائبرڈ ڈیزل بسیں چالیس کی اسپیڈ تک بیٹری جبکہ اس سے اوپر  رفتار پر  ڈیزل  پرمنتقل ہوجائیں گی۔

کراچی میں  چلنے والی   دو سو چالیس بسیں مکمل  ائرکنڈیشن ہیں۔

 دو کیٹگری  کی بسیں متعارف کرائی گئی ہیں۔  بارہ میٹر والی ڈیڑھ سو بسوں میں نوے جبکہ  نو میٹر والی سو بسوں میں ستر  افراد کے بیٹھنے کی  گنجائش ہوگی۔

ہائیبرڈ بسیں  ماحول  دوست ہونے کے ساتھ  ،،ان سے  ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔