سکھر ملتان موٹر وے فائیو پر گڈو انٹر چینج کے قریب المناک حادثہ پیش آیا
تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق 2 زخمی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا
گیا ہے
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کار سواروں کی غفلت سے پیش آیا
پولیس کے مطابق کار میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے حادثے میں دولہا دلہن بھی شامل ہیں جن کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی
حادثے کا شکار دولہا دلہن رسم کی ادائیگی کیلئے سکھر سے مرید شاخ جارہے تھے
حادثے میں دولہن جاں بحق جبکہ دولہا زخمی ہوا اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی جاں بحق ہونے والوں میں حسینہ بی بی سویرا حیدر فرزانہ نظام مصطفیٰ عزیر سلطان شاہزیب 1 سال جانول 2 سال جبکہ زخمیوں میں زخمی حیدر مستوئی اور 7 سالہ سمیرا شامل ہیں۔