کراچی کی مقامی عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی
پر گرفتار پانچ شہریوں کو رہا کرنے کا حکم
دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں اورنگی ٹاؤن
پولیس نے پانچ گرفتار شہریوں کو پیش کیا۔عدالت نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی
پر پولیس کسی شخص کے خلاف مقدمہ کیسے دائر کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں صرف شکایت
درج کی جاسکتی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے
تمام شہریوں کر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی پولیس
کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔