کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے دو نوجوان دوستوں کو کچل دیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے دو نوجوان دوستوں کو کچل دیا


کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے دو نوجوان دوستوں کو کچل دیا۔۔ بلدیہ حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثہ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا 


کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات میں اضافہ ۔۔ میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتارواٹرٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سائیکل سوار دو دوست جاں بحق ہوگئے حادثے کا شکار دونوں نوجوان گھر سے آٸسکریم کھانے نکلے تھے


جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے ہوئی ۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔


یہ دونوں آئسکریم کھانے نکلے تھے حادثہ ہوگیا

دونوں متوفی اورنگی ٹاون کے رہائشی تھے دونوں بچپن کے دوست تھے اہلے خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا واٹر ٹینکر کے خلاف سخت قانون بنایا جائے تاکہ ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور سمیت واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا 

بلدیہ حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 30 سال کا پولیس اہلکار آصف جاں بحق ہوگیا ۔۔۔  12 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے