کراچی،عرفان علی
ایم کیوایم پاکستان کےزیرِاہتمام
لیبر کنونشن سےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر نےخطاب کیا۔
کنوینر ایم کیو ایم
پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منا رہے ہیں
ہم اس قوم کے نمائندے ہیں کہ جنہوں نے پورے برصغیر کو آزادی دلوائی، آزادی کا جذبہ
تھا،جب پاکستان آئے تو آزادی ساتھ لائے تھے، انہوں نے کہا پی ٹی آئی نئے پاکستان
کا نعرہ لگاتی ہے، ہم جناح کے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں، رہنما ایم کیوایم
پاکستان خواجہ اظہارالحسن نے بتایا کہ آج
مرکزی لیبر ڈویژن کی تنظیم نو بھی ہے اور کوشش ہے کہ محنتی اور ایماندار لوگوں کو
آگے لایا جائے انہوں نے کہا ذمہ داران کا فرض ہے کہ ادارے اور مزدوروں کے اجتماعی
مفاد کے لئے کام کریں۔۔