وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2026 کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی۔
کہا کہ نیا سال نوجوانوں کا سال ہوگا، عوامی فلاح اور ترقی کے اہداف پورے کرنے کا عزم ہے۔
مریم نواز شریف نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے امن اور عافیت کا سال ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے اور نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرے۔
وزیراعلیٰ نے 2025 کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھر تعمیر کیے گئے۔
فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد مریضوں کو سہولت دی گئی۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مالی مدد فراہم کی گئی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ دیے گئے۔
کاشتکاروں کو 20 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے گئے، مزید 10 ہزار بھی دیے جائیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 2026 میں نواز شریف کینسر اسپتال سمیت کئی منصوبے عوام کو تحفے میں دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2024 سے شروع ہونے والا ترقی اور خوشحالی کا سفر 2026 میں مزید تیز ہوگا۔