کراچی کے علاقےنارتھ کراچی میں کمسن بچے کے اغواء اور مبینہ قتل کا واقعہ

عمران عمران

 کراچی کے علاقےنارتھ کراچی میں کمسن بچے کے اغواء اور مبینہ قتل کا واقعہ


کراچی کے علاقےنارتھ کراچی میں کمسن بچے کے اغواء اور مبینہ قتل کا واقعہ۔ نارتھ کراچی میں  رہائشی عمارت  میں  سرچ آپریشن۔ دو مشکوک افراد گرفتار۔ رہائشی عمارت کے بند فلیٹس کا دوبارہ  معائنہ  بھی کیا گیا۔


 پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے  نارتھ کراچی  میں بیت النعم اپارٹمنٹ میں  سرچ آپریشن کیا۔  وہاں سے  دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی ۔آ پریشن کے دوران رہائشی پروجیکٹ کے بند فلیٹس کودوبارہ سرچ کیا گیا۔ ایک بند فلیٹ سے ایک چادربھی  قبضے میں لی گئی،، جسے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔فلیٹ سے دیگرنمونے بھی حاصل کیے گئے ۔ پولیس کو مقتول بچے کی  حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش کا رخ مکمل طور پر  واضح ہوگا۔