بلدیہ عظمی کراچی کی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

نزاہت خان نزاہت خان

بلدیہ عظمی کراچی کی شہر کے مختلف علاقوں  میں تجاوزات کے خلاف  کارروائی

بلدیہ عظمی کراچی کی شہر کے مختلف علاقوں  میں تجاوزات کے خلاف  کارروائی۔دیواریں، چبوترے سمیت مختلف قسم کی غیرقانونی تعمیرات گرادیں۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات  سیل کے سربراہ  بشیر صدیقی کے مطابق ضلع شرقی میں پی ای ایس ایچ سوسائٹی بلاک چھ میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن  کیا گیا۔ ضلع وسطی میں نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔آپریشن کے دوران سروس روڈ پر لگے درجنوں  پتھاروں کو قبضے میں لے لیا گیا۔سروس روڈ پر بنائے گئے چبوترے ، دیواریں ،سن شیڈ اور مختلف قسم تعمیرات گرادہ گئیں۔