کراچی،ڈیفنس فیز ایٹ میں بینک کا اے ٹی ایم
توڑنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز پیش آئی واردات کا مقدمہ برانچ مینجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف
آئی آر کے مطابق پولیس نے بروقت پہنچ کر مشین توڑنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم
کو گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم سے ہتھوڑی چھینی اور دیگر اوزار برآمد ہوئے۔ملزم نے اے
ٹی ایم بوتھ مین داخل ہو کر کیمرے پر کالے رنگ کا اسپرے بھی کیا ۔ مقدمے کے متن میں
بینک مینجر کا کہنا ہے کہ اسے کنٹرول روم
سے فون آیا تھا کہ دو لوگ اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صبح آکر دیکھا تو اے
ٹی ایم مشین پر اوزاروں کے نشانات موجود تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دو ملزم واردات
کے لئے رکشہ میں سورا ہوکر آئے تھے۔سیکیورٹی الارم بجنے پر انتظامیہ متحرک ہوئی
اور مددگار ون فائیو پر پولیس کو مطلع کیا۔پولیس کے پہنچنے پر رکشہ سوار ملزم فرار
ہوگئے جبکہ اے ٹی ایم بوتھ میں موجود ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔