سندھ میں سماجی تحفظ کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے" کا پروگرام شروع

عرفان علی عرفان علی

سندھ میں سماجی تحفظ کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے

حیدرآباد  سندھ کے نگراں وزیر برائے اطلاعات، سماج تحفظ اور اقلیتی امور محمد احمد شاہ نے کہا ہے  کہ حکومت سندھ نے عالمی بینک کے تعاون سے سندھ کے 15 اضلاع میں "سندھ میں سماجی تحفظ کی فراہمی کے نظام کومضبوط بنانے" کا پروگرام شروع کیا

ہے ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائیں. یہ بات انہوں نے آج شہباز ہال، شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


صوبائی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ پروگرام سندھ کے تین اضلاع ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور مٹیاری میں شروع ہوا اور جلد ہی دیگر اضلاع میں بھی اس کو بڑھایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام سے سندھ میں 13 لاکھ خواتین اور بچے مستفید ہوں گے۔

سماجی تحفظ کا یہ پروگرام بچے کی محفوظ زندگی کے لیے ماں کو 30000 نقد رقم دے گا کیونکہ مختلف اضلاع میں غذائی قلت کا مسئلہ ہے۔


انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تیار ہے اور انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کابینہ کا اگلا اجلاس جلد ہوگا۔

حکومت سندھ نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت اور پولنگ اسٹیشنز کی مرمت کے لیے  فنڈز بھی جاری کر دیئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے ایک مضبوط مواصلاتی آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ خواتین اور بچے مستفید ہو سکیں۔ بعد ازاں شہباز ہال میں نگران صوبائی وزیر کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا

جس میں انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ اضلاع میں مزید بینیفشریز  کی رجسٹریشن کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ہیلتھ پروفیشنل کو ہدایات جاری کریں۔

کمشنر حیدرآباد سید خالد حیدر شاہ نے نگران  وزیر کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مذکورہ پروگرامسے متعلق اجلاس کریں گے. 


بعد ازاں وزیر اطلاعات سندھ نے ڈی جی کلچر منور مہیسر اور سابق سیکریٹری اطلاعات مہتاب اکبر راشدی اور ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن عبدالکبیر قاضی کے ہمراہ سندھ میوزیم میں نویں حیدرآباد لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر طلباء نے ٹیبلوز اور خوبصورت ثقافتی پرفارمنس پیش کی۔  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو اور اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستان کی تمام قومیتوں سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں لسانیت کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے

اب ہم نے فیصلہ کیا ہے ہم پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کریں گے، انہوں کہا کہ ہم محبتوں کو امین ہیں اور ہمیشہ اپنی خدمات کے ذریعے محبتیں تقسیم کی ہیں انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت انسان میں قوت برداشت پیدا کرتی ہیں.

اس سے قبل وزیر موصوف نے پی پی ایچ آئی ٹنڈو سومرو ضلع ٹنڈو الہیار میں سماجی تحفظ کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کے پہلے ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا۔