کراچی میں لواحقین کے عدم اطمینان کے بعد ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں لواحقین کے عدم اطمینان کے بعد ناظم جوکھیو قتل کیس کی  تفتیشی  ٹیم تبدیل کردی گئی۔

کراچی  میں لواحقین کے عدم اطمینان کے بعد ناظم جوکھیو قتل کیس کی  تفتیشی  ٹیم تبدیل کردی گئی۔

نئی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا ہے،، جس کے مطابق تین رکنی  ٹیم کی سربراہی اے آئی جی  تنویر عالم اوڈھو کریں گے۔ تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی غلام علی جمانی  اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلخانہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔اہلخانہ  نے پندرہ   نومبر کو کیس کی تفتیش کرنے والی پہلی ٹیم پر عدم اطمینان  کا اظہار کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک چھ  ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔کیس میں نامزد ملزم  جام عبدالکریم سمیت چار  افراد ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔