ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے،
الیکشن کمیشن کے مطابق شناختی
کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابل قبول نہیں،
زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے،
ووٹ کےلیے پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں،
پولنگ اسٹیشن میں ووٹر اپنا اصل
شناختی کارڈ پریزاڈنگ افسر کو دے،
پولنگ
افسر ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر ان مٹ روشنائی سے نشان لگائے گا،
پریزائیڈنگ افسر ووٹر کی تصویر
کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا،
پریزائیڈنگ افسر ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹے گا،
اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران قومی
اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپرز دے گا
قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا،
ووٹرز
ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر مہر لگائیں گے
ووٹرز بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام
یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے،
بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے
ووٹر بیلٹ پیپر کو فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالیں گے،