چینی بحران
پرسندھ حکومت نے وفاق کےالزامات کومستردکردیا۔ صوبائی وزیرسعیدغنی کہتےہیں کہ چینی
اورگندم چور وزیراعظم کےدائیں بائیں کھڑے ہیں۔ شوگرکمیشن انکوائری رپورٹ پیپلزپارٹی کےخلاف ہوتی،،، تواس وقت سب جیلوں میں
ہوتے۔
چینی بحران
پروفاق اورسندھ آمنے سامنے۔سعیدغنی نے چینی کے بحران کاذمہ داروفاقی حکومت کو
قراردیدیا
وزیراطلاعات
سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ
چینی مہنگی ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت نہیں ،،،بلکہ عمران خان کے دائیں
بائیں کھڑے ہیں۔
(سارے چینی چور، آٹا
چور، پیٹرول چور، ڈالر چور، دوائی چور ، سب کے سب
عمران خان کےدائیں اور بائیں کھڑے ہٰیں، اور عمرا ن خا ن کی حکومت ان
کےکاندھو ں پر کھڑی ہے)
سعید غنی نے
پریس کانفرنس میں کہا کہ
اگرشوگر کمیشن رپورٹ پیپلزپارٹی کے خلاف ہوتی تو ہم جیلوں میں ہوتے۔
(اگر یہ رپورٹ اگر پیپلز
پارٹی کے خلاف ہوتی تو کیا نیب اس پر کوئی
کارروائی نہیں کرتا،اچھل اچھل کر، اچھال اچھال کر
چیئرمین ہمیں بتاتے کہ یہ رپورٹ ہے، یہ رپورٹ ہے، اور یہ ذمہ دار اور وہ
ذمہ دار ،سارے جیلوں میں پڑ ے ہوتے)
صوبائی وزیرنے
متحدہ قومی موومنٹ پربھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم حکومت نہیں چھوڑے گی
بلکہ اسی تنخواہ پرکام کرے گی۔