کراچی سپرہائی وے پر بحریہ
ٹاون میں گاڑی گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ایک ہی فیملی
کے پانچ افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
بدقسمت خاندان ایک سال قبل ہی بحریہ ٹاون میں منتقل ہوا تھا۔
کراچی سپرہائی وے پر بحریہ
ٹاون میں پیش آیا اندوہناک حادثہ۔
تعمیراتی کام کے لئے کھودا گیا
گڑھا۔ ایک خاندان کی خوشیاں نگل گیا۔
گڑھے میں گاڑی گرنے سے جاں بحق
پانچ افراد کو ملیررفاع عام میں
نماز جناہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں
سپرد خاک کردیا گیا۔
اس سے قبل میتیں
سر د خانے سے گھر منتقل کی گئیں۔
اتوار کی رات بحریہ ٹاون کے زیر تعمیرعلاقے میں متاثرہ فیملی کی گاڑی گڑھے میں گرگئی تھی۔
ان کی زوجہ۔ بہن ۔ بیٹا اور بھانجاشامل تھے جبکہ حادثے میں زخمی بھانجی شدید زخمی ہوئی ۔
جاں بحق احمر سول انجینئر
تھا۔متاثرہ فیملی ایک سال قبل ہی بحریہ ٹاون شفٹ ہوئی تھی،، جو پہلے رفاع عام سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی۔