کراچی میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق


کراچی میں چوبیس گھنٹوں کےدوران مختلف ٹریفک حادثات میں دس سالہ بچہ سمیت پانچ افرادجان سےگئے۔۔۔حادثات کےنتیجے میں چاربچےاورخاتون سمیت نوافرادزخمی بھی ہوئے۔
کراچی کےعلاقے کورنگی مرتضٰی چورنگی کےقریب ٹریفک حادثےمیں  دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔۔۔بارہ سالہ حرم  اوراکتیس سالہ نعمان زخمی ہوا۔۔۔پولیس کےمطابق حادثہ سروس روڈپرکھڑےٹرک سےرکشہ ٹکرانےسےپیش آیا۔۔۔متوفی بچےکی شناخت ہشمن کےنام سےہوئی ۔۔۔سکھن بھینس کالونی  میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسےراہگیرسترسالہ بزرگ جاں بحق ہوا۔۔۔نیپاپل کےقریب بھی ٹریفک حادثےمیں ایک شہری کی جان گئی

۔ادھرلیاقت آبادلیاری ایکسپریس وےکےقریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےزخمی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔

سپرہائی وےگڈاپ سٹی کےقریب بھی ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

بلدیہ حب ریورروڈپرتیزرفتاررکشہ الٹنےکےنتیجےمیں دوبچیاں، خاتون اوربارہ سالہ بچے سمیت سات افرادزخمی ہوئےجنہیں سول اسپتال منتقل کیاگیا