کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیاہے، رواں سال صرف اختیاری مضامین کے پیپرز
ہورہے ہیں ، دسویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات 2 پر چے دینگے، نویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات 4 پرچے دینگے۔۔
دسویں جماعت سائنس گروپ میں فزکس اور میتھس کا پرچہ دینا ہوگا، جبکہ نویں جماعت سائنس گروپ میں
طلبہ و طالبات میتھس، فزکس،کیمسٹری،بائیولوجی یا کمپیوٹر کا پرچہ دے سکیں
گے،دسویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات 2 پرچے دینگے، جن میں اکنامکس، سوکس، یا
منتخب کردہ پرچہ شامل ہوگا، نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات 4 پرچے دینگے،
جن میں جنرل میتھس، جنرل سائنس، اکنامکس ، سوکس یا منتخب کردہ پرچہ شامل ہے۔ بورڈ
انتظامیہ کے مطابق رواں سال تقریبا ساڑھے
تین لاکھ امیدوار امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ نویں جماعت کے طلبہ و طالبات
نیواسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق پرچے دے رہےہیں۔