عمران اسماعیل نےگورنرشپ سے استعفیٰ دے دیا

عرفان علی عرفان علی

عمران اسماعیل نےگورنرشپ سے استعفیٰ دے دیا

عمران اسماعیل نےگورنرشپ سے استعفیٰ دے دیا۔ایک ہزارتین سو انیس دن خدمات انجام دینےوالےعمران اسماعیل صوبےکےتینتیس ویں گورنرہیں۔دوہزاراٹھارہ کےعام انتخابات میں عمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی نشست پرمقابلہ بھی جیت چکے ہیں ۔ 

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنےوالےعمران اسماعیل دوہزاراٹھارہ کےعام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس ایک سوگیارہ سےرکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

بطورگورنرسندھ نامزدگی کےبعدصوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا ۔

ستائیس اگست دوہزاراٹھارہ کوسندھ کےتینتس ویں گورنرکی حیثیت کاحلف اٹھایا۔

عمران اسماعیل نےسات ستمبردوہزاراٹھارہ کو گورنرہاوس شہریوں  کےلیےکھولنےکااعلان کیا جس پر کچھ عرصہ ہی عملدرآمدہوا۔

وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کےخاتمےکےبعد عمران اسماعیل نے مستعفیٰ ہونےکااعلان کیا۔

شہباز شریف  حلف اٹھائیں گے تومیں استعفیٰ دے دوں گا۔کیونکہ میں شہباز شریف کو پروٹوکول نہیں دوں گا

گیارہ اپریل کوصدرمملکت کوارسال استعفیٰ کےمتن میں  گورنرسندھ نےمبینہ غیرملکی سازش کاحوالہ  بھی دیا۔

انہوں نےبرسراقتدارآنےوالی وفاقی حکومت کےساتھ کام کرنےسےمعذرت کرلی ۔

 عمران اسماعیل نے استعفےکےمتن میں علامہ اقبال کاشعرکاتحریرکیا۔

ایک ہزارتین سوانیس دن گورنرسندھ کےعہدےپررہنےکےبعد عمران اسماعیل رخصت ہوگئے