کراچی کےعلاقے نیوکراچی میں فائرنگ پیپلز پارٹی کی سابق عہدے دار تبسم فاطمہ کو قتل کردیا گیا


کراچی کےعلاقے نیوکراچی میں فائرنگ پیپلز پارٹی کی سابق عہدے دار تبسم فاطمہ کو قتل کردیا گیا


پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات خیمسو گوٹھ میں پیش آٰیا،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس غلام مرتضیٰ کے مطابق تبسم فاطمہ کو ٹارگٹ کرکے قتل کیاگیا حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گولیاں ان کی آنکھ پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔مقتول پی ایس 124 میں پی پی کے خواتین سرکل کی عہدے دار تھیں تاہم زمینوں پر ناجائز قبضے اور منشیات فروخت کے الزا م پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

دوسری جانب تبسم فاطمہ کے قتل پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں پی پی پی شعبہ خواتین کراچی کی رہنما فاطمہ کے قتل کی شدید  الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہےکہ وہ پارٹی کا سرمایہ تھیں، ان کا بہیمانہ قتل ناقابلِ معافی جرم ہے یقین ہے، فاطمہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا بلاول بھٹو زرداری نے فاطمہ کے خاندان سے دلی تعزیت اور  ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔