سیلاب متاثرین کو مزید
چونتیس ہزار راشن بیگ، تین ہزار مچھر دانیاں، بارہ ہزار سولر لائٹس و دیگر اشیا
فراہم کی گئی ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن
کےمطابق اب تک متاثرین کو سولہ لاکھ سے زائد راشن بیگ، چھ لاکھ سے زائد خیمے، پانچ لاکھ سے
زائد پلاسٹک ترپال فراہم کئے گئے
ہیں۔متاثرین کو بتیس لاکھ سے زائد مچھر دانیاں،آٹھ لاکھ لیٹرسے زائد منزل واٹر اور دیگر سامان بھی دیا گیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ
متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ
انجینئرنگ، پی ڈی ایم اے کی ہیوی پمپنگ مشینری نکاسی آب کا کام کر رہی ہے ۔
اس وقت ریلیف کیمپس میں دو لاکھ بیالیس ہزار سے زائد متاثرین موجود ہیں
ان میں چھیاسٹھ ہزار سے
زائد بچے اور باون ہزار سے زائد خواتین
شامل ہیں۔
چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ سو متاثرین ریلیف کیمپس
سے گھروں کو واپس چلے گئے