کراچی میں قصر فاطمہ المعروف موہاٹا پیلس میں گرلز میڈیکل کالج بنانے
کے حکم کے خلاف ایک اور اپیل دائر کردی گئی
قصر فاطمہ کے قریب رہائش پذیر افراد کی جانب سے دائر درخواست میں
موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موہٹا پیلس کا
ایریا ایک رہائشی علاقہ ہے یہاں میڈیکل کالج تعمیر نہیں ہوسکتا ہے۔ میڈیکل
کالج کی تعمیر سے علاقہ متاثر ہوگا۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ قصر فاطمہ ایک تاریخی عمارت ہے، میڈیکل کالج بنانے سے اس کی تاریخی حثیت
تبدیل ہوجائے گی۔ عدالت نے مکینوں کی اپیل موہٹا پیلس گیلری ٹرسٹ اور سندھ حکومت کی
اپیل کے ساتھ منسلک کردی۔ قرا ر دیا کہ علاقہ مکینوں کی اپیل پر سماعت اٹھارہ نومبر کو دو رکنی بینچ کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ
کے سنگل بینچ نے موہٹا پیلس میں گرلز میڈیکل
اینڈ ڈینٹل کالج بنانے کا حکم دیا تھا۔