جنگ نامنظور، اسپین کے وزیراعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کو جواب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  جنگ نامنظور، اسپین کے وزیراعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کو جواب



جنگ نامنظور، اسپین کے وزیراعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کو جواب  

میڈرڈ: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین کسی غیرقانونی یا نقصان دہ اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔  


وزیراعظم سانچیز نے کہا کہ 2003 میں چند غیرذمہ دار رہنماؤں نے ہمیں غیرقانونی جنگ میں دھکیلا، جس سے عراق جنگ کے بعد صرف عدم تحفظ اور دکھ ملا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس وہم کو خیرباد کہنا ہوگا کہ مسائل کو بموں سے حل کیا جا سکتا ہے۔  


سانچیز نے کہا کہ اسپین اپنی معاشی، ادارہ جاتی اور اخلاقی طاقت پر مکمل بھروسہ رکھتا ہے اور دنیا کے لیے نقصان دہ کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔  


یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اسپین کی جانب سے فوجی اڈے فراہم نہ کرنے پر تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔