کراچی کے مختلف علاقوں میں
زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی
شہر کے مختلف علاقوں پہلوان گوٹھ،سعدی ٹاون گلشن حدید،منگھوپیر نارتھ
ناظم آباد بھٹو کالونی پختون آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کئے
گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفینس
کے شمال میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔رواں سال 21 اگست کو بھی
شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔3 ماہ قبل آنے والے زلزلے کی شدت 3.1 ایک
ریکارڈ ہوئی تھی۔زلزلے کا مرکز کراچی سے 72کلومیٹر کی دوری پر تھا