مہنگائی کے اس دور میں پھل شہریوں کی دسترس سے باہر ہیں

عرفان علی عرفان علی

 مہنگائی کے اس دور میں پھل شہریوں کی دسترس سے باہر ہیں


مہنگائی کے اس دور میں پھل شہریوں کی دسترس سے باہر ہیں۔ ایسے میں شہری ریڈی میڈ فروٹ چاٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کراچی کی مشہور پہلوان چاٹ کے خوب چرچے ہیں
فروٹ چاٹ کے بغیر افطار ادھوری ہے۔
مگر   بڑھتے داموں کے سبب پھلوں کی خریداری محدود ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں شہری بنی بنائی فروٹ چاٹ کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 
شاہراہ قائدین پر قائم پہلوان چاٹ  اس لیے بھی مشہور ہے کہ یہاں سالہا سال سے  فروٹ چاٹ فروخت ہوتی ہے۔
کریمی چاٹ ہو یا مصالحے دار۔ دونوں ہی 130 روپے کی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ شہری کہتے ہیں پھلوں کی خریداری مہنگی پڑتی ہے۔ ریڈی میڈ چاٹ بہترین متبادل ہے
کراچی میں پہلوان فروٹ چاٹ کے علاوہ صدر کی یونائیٹڈ اور نرسری کی پاکستان فروٹ چاٹ بھی نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔