کراچی میں گورنر ہاوس کے سامنے تحریک انصاف کے
ہی کارکنان نے اپنے حلقے کے ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا کارکنان
نے الزام لگایا کہ ممبر صوبائی اسمبلی کرپشن میں ملوث ہے
گورنر ہاس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھے پی ایس
116 کے کارکنان وہ بھی اپنے ہی ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف۔۔۔ دھرنے کے شرکاء سے تحریک انصاف کے
رہنماوں نے دو بار مزاکرات کی کوشش کی لیکن ناکام رہے،،،تحریک انصاف کے کارکنان کا
ایک ہی مطالب تھا کہ انکے حلقے سے منتخب ایم پی اے کو فوری شوکاز نوٹس جاری کیا
جائے اور کرپشن کی تحقیقات شروع کی جائیں۔
دھرنے کے شرکا ءنے الزام لگایا کے حلقے میں ترقیاتی
کاموں کے لئے ملنے والے فنڈ میں مبینہ
خوردبرد کی جاری ہے۔
دھرنا چار گھنٹے جاری رہا جس کے بعد بلدیہ ٹاون
قائم مقام صدر پی ٹی آئی غلام قادرنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے ایک
سے دو روز بعد پھر احتجاج کیا جائے گا