خاران اور واشک میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

عرفان علی عرفان علی

خاران اور واشک میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

خاران اور واشک میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقوں خاران اور واشک میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق خاران میں آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے، جو 6 ستمبر کو سڑک بند کرنے کی کوشش میں ملوث تھے۔ واشک میں بروقت کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد فتنے الہندستان سے وابستہ تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔