کراچی، عدنان اطہر
محرم میں شہدائے کربلا کی یاد میں بڑ ے پیمانے پر نذر و نیاز کی جاتی ہے۔
عزاداروں کی مختلف پکوانوں کے علاوہ ٹھنڈے پانی اور شربت سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔
محرم میں شہدائے کربلا کی یاد میں بڑ ے پیمانے پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا
ہے۔جگہ جگہ عزاداروں کے لئے کھانے
کے علاوہ ٹھنڈے پانی اور شربت
کا انتظام ہوتا ہے۔
کورنگی کی لکھنئو سوسائٹی میں بھی لنگر حسینی کے نام سے نذر نیاز کی روایت بہت
پرانی ہے۔عزاداروں کے لئے لنگر کا سلسلہ 7 سے 10 محرم تک جاری رہتا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ لنگر حسینی
سے مرد ہی نہیں،،،
خواتین عزادار بھی فیض یاب ہوسکیں،،
اس کی خاطر ٹینٹ میں
خواتین کے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام کیا جاتا ہے۔
لنگر کا اہتمام کرنے والے کہتے ہیں کہ
شہدائے کربلا کی یاد میں نذر نیاز
کر کے انہیں دلی سکون اور
اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے ۔